چھانی گنڈگاؤں کے تقریباً 300 مویشی چرواہا سمیت لاپتہ، پولیس تحقیقات جاری

کرگل/25جولای/نیوز ڈسک/
چھانی گنڈگاوں کے 250سے زاید بھیڑ بکریاں اوربڑی تعداد میں بچھڑےچرواہا سمیت چھانی گنڈ کے نزدیکی پہاڑسے لاپتہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں والوں نے کرگل بازارپولیس چوکی میں باضابطہ شکایت درج کی ہے۔

گاوں والوں کے مطابق انکے بھیڑ بکریاں اوربچھڑوں کو تقریبا دوماہ قبل ایک گجر چرواہے کو فی مویشی 600روپیے کے عوض چرھانے کے لیے ان کے سپرد کیااور رقم کا آدھا حصہ بھی اداکیاتھا۔

گاوں والوں کو مویشیوں کی گمشدگی کا تب پتہ چلا جب گزشتہ روزپہاڑ میں مویشیوں کودیکھنے کیلے گاوں والوں کی ایک ٹیم پہاڑ پر گیے۔ لیکن وہ یہ دیکھ کرحیران رہ گیے جب انہیں معلوم ہوا کہ چرواہے سمیت تمام مویشی لاپتہ ہے۔ لوگوں نے ہرچند تلاش کر نے کی کوشش کی لیکن انہیں کچھ بھی سراغ نہ ملا۔ البتہ چرواہے کی خیمہ میں برتن اور لباس پڑا ہوا تھا۔
گاؤں کے لوگوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے پولیس چوکی بازار میں مویشیوں کی گمشدگی کی شکایت درج کردی ہے۔

اس شکایت کے بعد ہمارے نمایندے نے متعلقہ آفیسر سے رابطہ کر کے اس واقعے سے متعلق تفصیل جاننے کی کوشش کی جس پرآفیسر نے بتایا کہ گاوں والوں کے شکایت پرایف آی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے لیکن گاوں والوں کےپاس مذکورہ چرواہے کی کوئی آیا ڈی پر وف (شناختی کارڈ) نہیں ہے جس کی وجہ بروقت کاروائی میں دقت پیش آرہی ہے ۔ اس کے باوجود بھی پولیس باریکی سے سراغ لگا رہا ہے۔

دراین اثناء گاوں کے دیگر لوگوں کا ماننا ہے کہ لوگوں نے، اپنے رسم روایات کو بالائی طاق رکھ کر پیسے کی دم پر گاوں کے لاکھوں مالیت کے مویشیوں کو اجنبی شخص کے سپرد کر دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بار باراس قسم کے واقعات پیش آتے ہیں اورسالانہ لاکھوں کی مالیت کے مویشی چوروں کے بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر یہی رقم گاوں کے کسی غریب مزدور کو دی جاتی تو مال بھی محفوظ رہتااورغریب کو روزگاربھی میسرہوتا۔

یادرہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کرگل ضلع کے مختلف علاقوں کے مویشی پہاڑ وں سے غائب ہونے کی شکایات ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ متعلقہ حکام مذکورہ لوگوں کی مویشیوں کو برآمد کرنے میں کس قسم کی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>