طلباءکی ضمانت کے بعد رہائی اورگھر واپسی پر شاندار استقبال
کرگلی طلباءپر لگے الزام بے بنیاد ،چاروں طلباءکو ملی ضمانت،عوامی حلقوں نے لی اطمنان کی سانس
کرگل 22جولائی//سانکو تھنگ دمبر سے تعلق رکھنے ایک ہی خاندان کے چارطلباءکی ضمانت اور رہائی کے بعد دہلی سے گھر واپسی کے دوران انکا شاندار استقبال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق نذیر حسین ،ذولفقار علی وزیر ،اعجاز حسین اور مزمل حسین کی رہائی اور گھر واپسی کے خبر کے ساتھ ہی طلباءکے رشتہ داروں سمیت سانکو اور گردونواح سے بڑی تعداد میں لوگ انکے استقبال کے لئے دراس پہنچے جہاں چاروں طلباءکو لوگوں نے گلے لگایا اور انکی رہائی پر مبارک باد دی،اس دوران جزباتی منظر بھی دیکھے گئے۔طلباءکو گاڑیوں کی قافلے کے ساتھ سانکو لایا گیا اس دوران مختلف مقامات پر لوگ انکے استقبال کے لئے جمع تھے ۔
طلباءسانکو پہنچنے پر سینکڑوں کی تعداد میں مرد وزن طلباءاور انکے اہل خانہ کو مبارک باددینے تھنگ میں جمع ہوئے ۔ طلباءکے ہمراہ انکے والدین حاجی محمد باقر اور حاجی محمد جواد جو دہلی میں بچوںکو لےنے گئے تھے کے علاوہ بچوں کے وکیل مصطفی حاجی اور سماجی کارکن سجاد حسین کرگلی بھی موجود تھے۔تھنگ امام باڑہ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کاونسلر تھنگ دمبر آغاسید احمد رضوی نے اس موقع پر طلباءکی رہائی پر طلباءاورانکے رشتہ داروں کو مبارک دی ۔اسی طرح کاونسلر موصوف نے ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے طلباءکی رہائی کے لئے جدوجہد کی ۔اسی طرح حاجی محمد باقر اور شیخ صادق بلاغی چیئر مین انجمن صاحب الزمان نے بھی اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا اور تمام لوگوں کاشکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ دہلی پولیس کے سپیشل برانچ نے تھنگ دمبر سے سانکو سے تعلق رکھنے والے چار طالب علموں کو” جو دہلی میں زیر تعلیم ہیں“ جنوری میں ہوئے اسرائیلی سفارت خانہ کے نزدیک بم دھماکہ کے شبہہ میں تفیش کے لئے دہلی لیجایاگیا تھا ۔ جس کے بعد طلبہ کے رشتداروں اور والدین نے قانونی ماہرین سے رابطہ کرکے طلباءکی رہائی اوربے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی اور مختصر سی وقفہ میںچاروں طلباءکو دہلی پٹیالہ عدالت نے ضمانت دی۔عدالت نے واضح طورپر کہا ہے کہ طلباءکے خلاف الزامات بے بنیاد ہے اوروہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ نہیں ہے اور معاشرے کے لئے کوئی خطرہ نہیںہے ۔
پٹیالہ عدالت میں طلباءکے وکیل کے دلیل سنے کے بعد چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ڈاکٹر پنکج شرما نے طلبا کے خلاف لگائی گئی الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے نذیر حسین عمر 26سال ، ذوالفقار علی وزیر عمر 25 سال ، اعجاز حسین عمر28 سال اور مزمل حسین عمر 25 سال کو 50 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دیا ہے۔اس دوران ہمارے نمایندے نے مصطفی حاجی ایڈوکیٹ جوکہ بچوں کے وکیل ہے سے رابطہ کر کے تفصیلات جاننے کی کوشش کی تاہم ان سے بروقت رابطہ نہ ہوسکا۔درایں اثناءطلباءکے ایک نزدیکی رشتہ دارنے کہا کہ بچوں کو ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ پٹیالہ دلی کورٹ میں پیشی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کرگل میں موجود ولیل کے ذریعے کرگل کورٹ سے آن لائن پیشی ہوگی۔
واضح رہے کہ 23جون 2021کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے چند اہلکار سانکو کرگل پہنچے جہاں انہوں نے سانکو کے ایک ہی خاندان کے چار نوجوان طالب علموں کو حراست میں لیاتھا۔طلبہ کے والدین نے کرگل عدالت کے زریعے ضمانت لینے کی کوشش کی تاہم بروقت ضمانت نہ مل سکی جس کے بعد دہلی پولیس نے انہیں دہلی لے جانے کے لئے مقامی عدالت سے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اپنے ساتھ دہلی لے گئے ۔
درایں اثناءمذکورہ طلباءکی ضمانت پر کرگل ضلع کے مختلف مذہبی اورسماجی تنظیموں نے اطمنان کا اظہا رکیا ہے ۔
0 Comments