جامع مسجدکرگل اور زینبیہ ہال میں دعائیہ عرفہ کا اہتمام

کرگل //20جولائی// شہادت حضرت مسلم ؑ اور روز عرفہ کے سلسلے میں جامع مسجد کرگل میں آج بعد از نماز ظہرین ایک مجلس عزا منعقد ہوئی۔

نمازظہرین کے فورا بعدحجتہ الاسلام شیخ حمید ناصری نے روز عرفہ کی فضیلت واہمیت بیان کی ۔آپ نے سفیر امام حسین حضرت مسلم ابن عقیل علیہ سلام کے وفا وفداکاری اور آپ کے مظلومانہ شہادت پر روشنی ڈالی۔

مجلس عزا کے بعد شیخ خادم صادقی اور شیخ ابراہیم کریمی نے دعائے عرفہ امام حسین علیہ سلام کی تلاوت کی ۔ دعائے عرفہ کے اختتام پر شیخ خادم صادقی نے عالم اسلام کے ساتھ ساتھ ،ملک اور علاقے کی سلامتی کے لئے دعاکی انہوں نے موجودہ وبائی بیماری سے نجات کے لئے بھی دعاکی۔جامع مسجد میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی جہاں سماجی دوری اور ماسک کا خاص خیال رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔

ادھر زینبیہ ہال حیدری محلہ میں بھی سیج زینبیہ کے اہتمام سے دعائے عرفہ کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>