خبر غم: ممتاز عالم دین شیخ محمد علمی اور شیخ جعفر کی رحلت پر صف ماتم
کرگل 29مئی//اسلامیہ سکول کے دیرینہ اور فعال رکن اور ممتاز عالم دین حجتہ الاسلام شیخ علی علمی آج رحلت کرگئے ہیں۔ان کے اچانک وفات پر مدرسہ اثناعشریہ کرگل کے علاوہ ضلع کرگل کے مختلف مذہبی تنظیموں نے دکھ اور صدمے کا اظہارکیا ہے۔
مرحوم کے اچانک رحلت کی غمناک خبرسے پشکم سمیت علاقہ صوت میں سوگ کاعالم ہے۔ مرحوم شیخ علی علمی حوزہ علمیہ مدرسہ اثنا عشریہ کرگل کے فعال اراکین میں سے تھے ۔
آج علی الصبح ان کے خبر غم کے ساتھ ہی مدرسہ اثناعشریہ کرگل کوسیاہ کپڑے اور علم نصب کرکے ان کے حق میںفاتحہ خوانی شرع کردی ہے۔ شیخ علی علمی کے رحلت کی خبر کے ساتھ ضلع کے دیگر مذہبی تنظیموں منجملہ انجمن جمعیت العلماءٹی ایس جی بلاک اور مکتب امام رضا ،ہل کاونسل کرگل کے سربراہ فیروز احمد خان کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔
مرحوم کے تشیع جنازہ اوردیگر آخری رسومات کی خبریں ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے تاہم قوی امکان ہے کہ مرحوم کے تشیع جنازہ میں مدرسہ اثناعشریہ کرگل صدر واراکین شرکت کریں گے۔
ادھر سانکو کے امبہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک اور بذرگ عالم دین شیخ جعفر شستری بھی گذشتہ روزاس دار فانی سے دار بقاءکی طرف انتقال کرگئے ہیں ۔انکے رحلت پر ضلع کے مختلف مذہبی ،سیاسی و سماجی تنظیموں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کو پیغام تسلیت دی ہے۔
مرحوم عرصہ دراز سے علیل تھے اور کل بروز جمعہ اپنے آبائی گاﺅں امبہ میں رحلت کرگئے ۔مرحوم کے تشیع جنازہ میں علاقے امبہ کے علماءسادات اور مومنین نے شرکت کرکے انہیں آبائی قبرستان میں دفن کی ہے۔شیخ جعفر مرحوم مدرسہ اثناعشریہ کرگل سے وبستگی رکھتے تھے ان کے رحلت کے خبر کے ساتھ آج اسلامیہ سکول میںان مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کااہتمام کیاہے۔
2 Comments
Leave a Reply
Inna lillga hi wanna ilahi rajionn
Innalihai wa inna hi rajiob