کرگل بھر میں شہادت امیر المومنین اور شبہائے قدر کے موقع پر مجالس کا اہتمام

کرگل 4مئی//شہادت مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام اور شبہائے قدرکے مناسبت پر ضلع بھر میں مجلس عزا اور شبہائے قدر کااہتمام کیاگیا۔

ضلع ہیڈ کواٹر پر سب سے بڑی تقریب حسب دستور امام خمینی میموریل ٹرسٹ اور مدرسہ اثناعشریہ کے اہتمام الگ الگ مقامات پر مجلس عزا اور اسکے بعد رات بھر شب قدر منایا گیا۔

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ صحت کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے حسینی پارک میں شب قدر کے اعمال انجام دئے جہاں علماء وذاکرین نے شب القدر کے خصوصی اعمال کے دوران قرآن کریم کے نسخے سروں پر رکھے گئے۔ علماء وذاکرین نے شہادت مولاامیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام پر ان کے مظلومانہ زندگی اور شہادت پر روشنی ڈالی۔آخر میں دعائے جوشن کبیر کی تلاوت اور دعائے خیر کے ساتھ رات کے قریب اڑھائی بجے مجلس اختتام کو پہنچی۔اس موقع پر علماء نے ملک اور ریاست سے کوروناوائرس کے انتہائی خطرناک پھیلاؤ کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

ادھر مدرسہ اثناعشریہ کرگل کے احاطے میں بھی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شب قدر منائی گئی۔ جہاں علماء کرام نے شہادت مولاعلی ابن ابی طالب پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر شب قدر کے خصوصی اعمال بھی انجام دئے اور تلاوت قران،تلاوت دعائے جوشن کبیر بھی کی۔ آخر میں علماء نے موذی بیماری کورونا کے خاتمے کے لئے دعاء بھی کی۔

یاد رہے اس سے قبل 19 رمضان المبارک کو شب ضربت اور شب قدر دونوں اداروں کے زیر اہتمام بلترتیب حسینی پارک اور احاطہ مدرسہ میں منائی گئی۔

ادھر ضلع کے مختلف علاقوں میں منجمہ سب ڈیویژن دراس،سب ڈیویژن چکتن،علاقہ شرگول،ٹی ایس جی بلاک،سب ڈیویژن سانکو،برسوبلاک اور تے سورو کے علاوہ لیہ سے بھی شہادت مولاامیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام اور شب قدر کے منائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے مولاامیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام 19ماہ رمضان سنہ 40ہجری کو مسجد کوفہ میں نماز صبح کے موقع پر ایک خارجی ابن ملجم مرادی ملعون نامی شخص نے زہر آلود تلوار سے ضربت لگاکر آپ کے سرمقدس کو زخمی کردیا تھاجس کے نتیجے میں 21ماہ مبارک رمضان کو آپ نے شہادت پائی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>