حاجی غلام امیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

چکتن// سید امیر موسوی //حاجی غلام امیر ہیڈ ماسٹر کے عہدے سے ۴۱سال۱ مہینے مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہوئے۔ اس موقع پر ایجوکیشن امپلائی کمیٹی کے زیر اہتمام سمراہ ہائی سکول میں ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کیا۔ اس تقریب میں سمراہ کے معرف عالم دین آغاسید حسین الموسوی بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔

جبکہ محمد امین ڈی پی او بطور مہمان زی وقار کے علاوہ ہیڈ ماسٹر محمد اسحاق شاہین ،حاجی غلام علی زڑ ای پی او چکتن اور بڑی تعداد میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور دیگر لوگ موجود تھے ۔اس تقریب میں مختلف مقریرین حاجی غلام امیر کے خدمات کو اجاگر کیا اور کامیاب سرویس کے اختتام پر انہیں مبارک دی۔

تقریب کے اختتام پر حاجی امیر کو گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ آبائی گاﺅں پر گیو میں انکے دولت خانہ پہنچایا جہاں گاﺅں کے معزز شخصیات اور خواتین نے انکاشانداراستقبال کرکے انہیں روایتی کھتک پہنایا۔حاجی غلام امیر کے دولت خانہ پر مہمانوں کو بہترین طعام کا بھ بندوبست کیاگیا تھا ۔آخر میں حاجی غلام امیر نے انہیں عزت افزائی دینے پر ایجوکیشن امپلائی کمیٹی کے اراکین اور دیگر مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

 واضح رہے حاجی غلام امیر محلہ پرگیو سمراہ سب ڈیویژن شکر چکتن سے تعلق رکھتے ہیں۔حاجی موصوف ۹۷۹۱کو محکمہ تعلیم میں بحیثیت ٹیچر تعینات ہوئے۔کئی سالوں تک ٹیچر کے عہدے پر رہ کر قوم وملت کے نونہالوں کی حقیقی نشونما اور علم وادب سے مزین کرتے رہے ۔سال ۳۰۰۲میں بحیثیت ماسٹر آپ کو ترقی ملی ۔اس دوران آپ نے علاقہ شکر چکتن اور ضلع کرگل کے مختلف علاقوں میں بحیثیت ماسٹر اپنے فرائض انجام دی۔حاجی غلام امیر کو سال ۳۱۰۲میں پھر سے ترقی دیکر سمراہ ہائی سکول میں بحیثیت ہیڈ ماسٹر تعینات کیا گیا۔ اس دوران سکول ہذا کی تعلیمی معیار کو کافی بڑھا وا ملااور دسویں بورڈ امتحانات میں ۰۹ فیصد بچے کامیاب ہوکر حاجی امیر کا سر فخر سے اونچا کردیا۔ اسی سال ہائی سکول سمراہ کے امتحانی نتائج اور کامیابی کی شرح سوفیصد تھا۔  

حاجی امیر ایک قابل اور محنت کش استاد رہا ہے۔ جنہوں نے بہت سارے نوجوانوں کو تعلیمی میدان کی طرف مائل کرکے ان کو علم کے نور سے آراستہ کیا اور انکے بہت سارے شاگرد آج ضلع سطح کے اہم عہدوں پر فائز ہےں۔ آپ تعلیمی میدان کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور گاﺅں کے ہر سماجی امور میں لوگوں کے ساتھ دیتے تھے۔حاجی غلام امیر ایک ہردل عزیز اور شریف النفس شخصیت کے مالک ہے۔ آپ کے سبکدوشی سے شکرچکتن کے تعلیمی میدان میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جسکی بھر پائی ناممکن ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>