عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب علیہ السلام کے یوم وفات پر مجلس عزا کا اہتمام
کرگل/وی ایل نیوز/۲۸فروری/پوری دنیائے اسلام کے ساتھ آج لداخ خطہ کے سرحدی ضلع کرگل میں بھی عقیلہ بنی ہاشم، عالمہ غیر معلمہ، ثانی زہراءحضرت زینب کبرا(ع) کی روز وفات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس سلسلے میں ضلع صدر مقام پر زینبیہ ویمن ویلفر سوسائٹی شعبہ خواتین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایک مجلس ۲۸ فروری۱ ۲۰۲ بمطابق ۱۵ رجب المرجب ۱۴۴۲ھ منعقد کی گئی۔ جس میں ضلع کے مختلف قریہ سے شدید سردی کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔
مجلس کا آغازحاجیہ صغراءحیدری نے زیارت حضرت زینب(ع) سے شروع کی اس کے بعد مرثیہ خوانی ہوئی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ارچو فاطمہ رضوی نے عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب کی سوانح حیات پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور اس حوالے سے خواتین کی معاشرے کی تیں اپنی زمہ داریوں سے روشناس کرایا۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور سیرت اہلبیت ہی ایک ایسی راہ ہے کہ جس پر چل کر انسان بقائے انسانیت کا ضامن بن سکتا ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنی اولاد کی اس طرح نشو کریں کہ جس سے ایک اسلامی معاشرہ تعمیر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ حضرت زینب نے اپنے اولاد کی اس طرح تربیت کی وہ معرکہ کربلا میں اپنے جانوں کا نزرانہ زمانے کے امام اور بھائی حضرت امام حسین(ع) کے قدموں میں نچھاور کردی۔
مجلس عزاءمیں حاجیہ امینہ اور اچھے امینہ نے مرثیہ خوانی کئیں۔ اس مجلس کا اہتمام اور تبرکات کا انتظام علاقہ شرگول بلاک کے خواتین نے کی تھیں۔ مجلس کے بعد حجتہ السلام شیخ محمد حسےن اخلاقی کی امامت میں نماز ظہرےن ادا کی گئی۔
دوران مجلس طالبات دار القرآن لوچم نے نوحہ خوانی کی اور آخر میں حاجیہ زہرا عاسفی نے شکریہ اوردعایہ کلمات کے ساتھ مجلس کا اختتام کیا۔
0 Comments