کرگل //وی ایل نیوز//3فروری //دہہ فجر انقلاب اسلامی کے دوسرے دن امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے عصری علوم کا شعبہ ” مطھری ایجوکیشنل سوسائٹی” کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کرگل میں بعد از نماز ظہرین ایک پُر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء کے علاوہ سینکڑوں مومنین اور طلباء نے بھی شرکت کی۔
مجلس کا آغاز نونهال مطھری اسکول گوما کرگل کے طالب علم اورقاری محمد نصراللہ نےتلاوت کلام پاک سے کیا۔اس کے بعد مختلف مطھری اسکولوں کے طلاب نے اردو، فارسی، انگریزی اور مقامی پورگی ...