کرگل میں جشن مولود کعبہ کے عظیم تقریبات کا اہتمام

کرگل //وی ایل نیوز/26فروری/پوری  دنیا کے ساتھ ضلع کرگل میں بھی  مولود کعبہ امام المتقین امیر المومنین حضرت علی ؑ کی  جشن ولادت مذہبی جوش , عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ کی سب سے بڑی تقریب امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مصلی امام خمینی منجی گنڈ کرگل میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عاشان ولایت نے شرکت کی۔

آج 13 رجب المرجب بمطابق 26فروری 2021ء امام خمینی ٹاور حسینی پارک سے بسوں اور کاروں پر مشتمل ایک قافلہ صبح 10بجے مدح و منقبت مولا امیر کی گونج کے ساتھ روانہ ہوا جو منجی گنڈ NHPC چوک پر پہنچ کر ایک منظم جلوس میلاد کی شکل میں مصلیٰ امام خمینی ؒ کی طرف روانہ ہوا۔

مذکورہ چوک پر بسیج روحانیوں کے طرف سے شرکا کیلئے چائے قہوہ کا سٹال لگا ہوا تھا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

منجی گنڈ سے عقیدتمندوں کا جلوس مدح و منقبت اور شعار کے ساتھ بسیج امام کی نظامت میں مصلےٰ امام روانہ ہوا جہاں ٹھیک 11.30 بجے محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔

مجلس میلاد حجۃ الاسلام شیخ محمد ابراہیم کریمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی صدارت میں منعقد مجلس میں متعدد خطبا نے آج کے مبارک دن پر روشنی ڈالی اور سیرت مبارک امام علی مرتظیٰ علیہ سلام کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔

اپنے خطاب میں حجۃ الاسلام آغاسید علی آغا نے عرفانی منازل اور تقواے حضرت امیر کے روشنی میں انکے سادہ زندگی کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے تقریر میں سابقہ ایم ایل اے و ممبر نگران کونسل IKMT الحاج اصغر علی کربلائی نے حضرت علی کو تاریخ اسلام کا مظلوم ترین انسان قرار دیا جنکو اس زمانے کے انسانوں نے نہیں سمجھااور انکو ٢٥ سال تک گوشہ نشینی پر مجبور کیا۔ لیکن آج اس دور میں انکے زرّیہ میں سے حضرت روح اللہ خمینی ؒ نے انکے افکار کو پھر سے زندہ کیا۔

محفل کے دوران مشہور مدح خوان محسن حسین حسینی نے اپنے مخصوص انداز میں مدح خوانی کرکے محفل کو پر رونق بنایا۔ اس مجلس کی نظامت مولانا ذاکر کررہے تھے۔

محفل کے فورا بعد امام جمعہ  حجۃ الاسلام شیخ عیسیٰ حافظی کی امامت میں نماز جمعہ منعقد ہوئی۔ اپنے پہلے خطبے میں انہوں نے امیر المومنین کے خطبات کی روشنی میں انکی معرفت الہٰی کے منازل اور عدل و انصاف پر روشنی ڈالی۔

دوسرے خطبے میں انہوں نے مناسبات کے حوالے سے عرس حضرت زینب علیا کے موقع پر انکے اسلام کے تئیں احسانات کو یاد کرنے پر زور دیا۔

ساتھ ہی انہوں نے یوٹی انتظامیہ کی طرف سے بھوٹی زبان تھوپنے اور 66فی صد پورگی بولنے والوں کو نظر انداز کرنے اور بے روزگار جوانوں کے معاملات پر امتیاز بھرتنے پر ان کی اس رویہ کی بھر پور الفاظ مزمت اور ان معاملات پر جلد از جلد توجہ دینے اور عوام کو انصاف دلانے پر زور دیا۔

حجۃ الاسلام شیخ بشیر شاکر وائس چیرمین آئی کے ایم ٹی نے جلوس ولایت اور جشن ولایت میں شریک علماء سادات اور مختلف گاؤں سے آئے ہوئے عاشقان ولایت کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن اور محکمہ پولیس کے عملے اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بسیج روحانیون اور بسیج امام کو بہترین طریقے پر اس جشن کو منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مصلیٰ کمیٹی اور خاص طور سے چھوتک سے لیکر سلسکوٹ تک کے مومنین کا کہ جنہوں نے انتظامات اور تبرکات کا اہتمام کیا تھا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>