کرگل: انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ (IKMT) کرگل کے زیرِ اہتمام ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، “یوم اللہ” کی مناسبت سے کرگل میں ایک عظیم الشان جلوس اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ صبح 10:30 بجے مختلف علاقوں سے لوگ قافلوں کی شکل میں بس اسٹینڈ پر جمع ہوئے اور وہاں سے انقلابی ترانوں اور نعروں کے ساتھ شہر میں داخل ہوئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے...