ایجنسیز//بلبیر سنگھ راجے وال کا اعلان، پتھراؤ کی واردات کے بعد سنگھو بارڈر قلعہ میں تبدیل ، ٹکیت کی اپیل پرمغربی یوپی سے مظاہرہ کو زبردست حمایت، حکومت نے تینوں مظاہرہ گاہوں میں انٹرنیٹ بند کردیا۔
کسانوں کے جس احتجاج کو روز اول سے صرف پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کا احتجاج قرار دینے کی کوشش کی جارہی تھی،اس میں اب یوپی اور اتراکھنڈ کے کسانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے۔
راکیش ٹکیت کی جذباتی اپیل کے بعد غازی پور کی سرحد پر اتر پردیش اور اتراکھنڈ سے پہنچنے والے کسانوں کا ...