پارلیمانی کمیٹی مشرقی لداخ میں ایل اے سی کا دورہ کرے گی

نئی دہلی/12 فروری/یواین آئی/ پارلیمنٹ میں دفاع سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ فوجی تعطل کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پروادیئ گلوان اورپینگانگ جھیل سمیت متنازع سبھی چار پانچ پوائنٹس کا دورہ کرنے کا قرارداد پیش کیا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین جویل اوراؤں نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 9 فروری کو دفاع سے متعلق قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں کچھ ممبروں نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی لداخ میں ایل اے سی کا...

Read More

پوریگی ادبا و فنکاروں کی عبوری کمیٹی ایل جی کے مشیر سے ملاقی

کرگل //١٢ فروری//وی ایل نیوز//لداخ میں پوریگی زبان کو آئینی حیثیت دلانے کے کوششوں آگے بڑھاتے ہوئے پوریگی ادباء اور فنکاروں کی عبوری کمیٹی کے ایک وفد نے جمعرات 11 فروری 2021 کو ایل جی لداخ کے مشیر جناب امنگ نرولا سے ملاقات کی۔

وفد میں ریاستی ایوارڈ یافتہ فنکار کاچو احمد خان، ادباء محمد عیسیٰ صابری اور محمد تقی خان نایاب شامل تھے۔

وفد نے مشیر موصوف کو ایک یاد داشت بھی پیش کیا جس میں پوریگی زبان کے متعلق اہم نکات اور حقائق کو قلمبند کیے گئے ہیں اور اس  زبان کو ریاستی سطح پر آئینی حیث...

Read More

لداخ کے مسلمانوں کو کچلنے اور بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں: حاجی کربلائی

کرگل 10فروری// لداخ کے مسلمانوں کو طاقت کے بل پر کچلنے اور بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں ۔نام نہاد اسپیکروں کے زریعے گودی میڈیا لداخ کے مسلمانوں پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرنا بند کردے۔ 1947سے 1999تک ملک کے فوج کو ہم نے مدد وتعاون دی اسلئے ہمارے وفاداری پر سوال کھڑا کرنے کی کوشش نہ کرے۔ان باتوں کا اظہارحاجی اصغر علی کربلائی نے آج انقلاب اسلامی کی42ویں سالگرہ کے موقع پر حسینی پارک میں ہزاروں اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

حاجی کربلائی نے آج تک ٹی وی چینل اور خفیہ ایجنسی کے سابقہ آئی ...

Read More

انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر چراغاں اور محافل کا اہتمام

کرگل //9فروری//پیروزی انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کا جشن پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ضلع کرگل میں بھی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیا ۔اس سلسلہ میں 9فروری کی رات کو پورے ضلع میں چراغانی کی گئی اور مساجد و امام بارگاہوں میں محافل جشن منعقد کی گئی۔

اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب مصلیٰ امام خمینی منجی گنڈ میں مصلی کمیٹی منجی کے اہتمام سے کی گئی ۔ برفباری کے باوجود منجی اور اسکے آس پاس علاقوں سے بھاری تعداد میں مرد وخواتین کے علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے اس محفل میں شرکت کی۔

اس دوران مصل...

Read More

گلگت بلتستان: لاپتہ ہونے والے کوہ پیماوں کا سراغ نہ مل سکا

ایجنسیز//  7فروی// سرمائی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے ملک کے نامور کوہ پیماء محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے کے ٹو پر دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔

آپریشن میں پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں اور ہائی الٹیچیوٹ کوہ پیماوں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہاجسکی نگرانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفی بخاری سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داران کرتے رہے۔ مگر کہیں سے بھی لاپتہ ہونے والے کوہ ...

Read More

میانمار میں فوج نے انٹرنیٹ سروس بند کی

6 فروری (یواین آئی): میانمار کے فوج حکمرانوں نے ملک میں تختہ پلٹ کے خلاف میں ہورہی ریلیوں میں ہزاروں لوگوں کے شامل ہونے کے پیش نظر ہفتے کو انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا اعلان کیا۔

نگرانی گروپ نیٹ بلاک انٹرنیٹ لیباریٹری کے مطابق فوج نے ملک بھرمیں مکمل طورپر انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے ،جس سے انٹرنیٹ کنیکٹی وٹی میں کمی آئی ہے اور یہ معمول سے 16 فیصد گر گئی ہے۔

تختہ پلٹ کے خلاف لوگوں کی بھیڑ کو مظاہروں میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے فوج نے ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بین کرن...

Read More

کسانوں کی تحریک کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنبیہ

وی ایل //6فروری //مانیٹرنگ ڈسک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق نے کسانوں کی تحریک پر اب ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک میں زیادہ سے زیادہ تحمل کی ضرورت ہے۔ کسان تحریک پر اب تک اقوام متحدہ کا یہ پہلا تبصرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم ہندوستان میں عہدیداروں اور مظاہرین سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ تحریک میں زیادہ سے زیادہ پابندی لگانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ پرامن انداز میں اظہار رائے کے حق کو آف لائن اور آن لائن دونوں طرح سے تحفظ فراہم کرنا چاہئے۔

زرعی قوا...

Read More

کسان کی کوئی ذات نہیں ہوتی۔نائڈو

وی ایل 6فروری// ایجنسیز// راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ کسان کی کوئی ذات نہیں ہوتی وہ صرف کسان ہوتا ہے مسٹر نائیڈو نے یہ تبصرہ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بات چیت کے دوران کیا

اس سے پہلے شرومنی اکالی دل کے سکھدیو سنگھ دھنڈسا نے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ میڈیا کا ایک طبقہ کسانوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کررہا ہے اور ہندو, سکھ برادری کے باہمی ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کسانوں کی تحریک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد کے طور پر دیکھا جا...

Read More

معروف کوہ پیماء محمد علی سدپارہ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرکرلی

وی ایل 6فروری2021 . مانیٹرنگ ڈسک// گلگت بلتستان کے معروف کوہ پیماء  محمد علی سدپارہ نے مسلسل کوششوں کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرکرکے عالمی سطح پر اپنا نام روشن کرلیا علی سدپارہ ان کے صاحبزادے ساجد سدپارہ آئس لینڈ اور چیلی کے کوہ پیماء پچھلے کافی دنوں سے موسم سرما میں کے ٹو کو سرکرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی جدوجہد میں مصروف تھے۔

اسی دوران علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بوٹل نک سے واپس آئے تھے مگر علی سدپارہ اور ان کے ساتھی کوہ پیماوں نے مسلسل جدوجہد کے بعد دنیا کی دو...

Read More

انٹرنیٹ کی بحالی اورایف آئی آرکی واپسی تک کوئی گفتگونہیں ہوگی،کسان اپنے موقف پر مصر

وی ایل /ایجنسیز/ کسانوں نے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو واضح طور پر کہاہے کہ موجودہ ماحول میں بات چیت ممکن نہیں ہے۔

بھارتی کسان یونین کے صدر منجیت سنگھ رائے نے بتایاہے کہ جب تک حکومت معصوم کسانوں سے ایف آئی آر واپس نہیں لیتی اور انٹرنیٹ سروس کو بحال نہیں کرتی تب تک بات نہیں ہوسکتی ہے۔رائے نے کہا ہے کہ ہمیں دہلی حکومت کی طرف سے 115 افراد کی ایک فہرست ملی ہے ، جبکہ اب بھی ہمارے 6 افراد کا پتہ نہیں چل سکاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ہیلپ لائن دی ہے ، لوگ ک...

Read More