ایجنسیز/25میی/دہلی حکومت نے ای رکشا، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو پانچ ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے ٹویٹ کر کےاس کی جانکاری دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک لاکھ پچپن ہزار تین سو ایک ڈرائیوروں اور پیرا ٹرانزٹ گاڑیوں کے مالکان کے لئے پانچ ہزار روپے کی ماہانہ مالی مدد کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم پیر کو ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔‘‘گزشتہ سال ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ...
urdu
اسرائیل آئندہ مزید شکستوں اور ناکامیوں کے لئے تیار رہے:.یمنی رہنما
ایجنسیز/صیہونیوں کو مستقبل میں مزید شکستوں کا منھ دیکھنا پڑے گا۔ یہ بات یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ نے کہی۔
سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اتوار کی شام اپنے ایک خطاب میں کہا کہ اس وقت یمن کو اُس جارحیت کا سامنا ہے جس کی نگرانی امریکہ کر رہا ہے اور اس کا نقشہ غاصب صیہونی حکومت اور برطانیہ نے مل کر تیار کیا ہے جسے انکے نمکخوار عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔
الحوثی کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پر جاری صیہونی جارحیت اور اسکے مظالم، خود صیہونی دشمن کے زوال کو رقم کریں گے۔ یمن کی نیشنل سالویشن حک...
ہزاروں کسان دہلی کیلئے روانہ ،احتجاج میں پھر شدد
ایجنسیز/دہلی کی سرحدوں پر جاری آندولن کے چار ماہ مکمل ہونے پر بدھ کو یوم سیاہ منائیں گے۔ کانگریس سمیت اپوزیشن کی ۱۲؍ بڑی پارٹیوں نے حمایت کا اعلان کیا۔
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پھوٹ پڑنے کے بعد میڈیا نے بھلے ہی کسانوں کو نظر انداز کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہو کہ دہلی کی سرحدوں پر کوئی احتجاج ہوہی نہیں رہاہے مگر کسان اپنی جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ بدھ، ۲۶؍ مئی کو دہلی کی سرحدوں پر ان کے احتجاج کو چار ماہ مکمل ہوں گے۔ اس دن کو کسانوں نے یوم سیاہ کے طو رپر منانے کا اعلان...
صیہونی حکومت کے خلاف 12 روزہ جنگ میں کامیابی پر آیت اللہ خامنائی کا پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام بر فلسطین مقتدر و مظلوم، سلام بر جوانان شجاع غیور فلسطین، سلام برغزہ قہرمان و مقاوم، سلام بر حماس وجہاد اور فلسطین کے تمام جہادی اور سیاسی گروہوں پر۔
خداوند عزیز وقدیر شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے فلسطینی مجاہدین کو نصرت اور عزت سے نوازا۔
خداوند منان سے شہید دینے والے مجروح دلوں کے لئے طمانیت اور سکون، رحمت و بشارت شہدا کے لئے، شفای کامل متاثرین کے لئے دعا کرتا ہوں اور ظالم صیہونی حکومت پر فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان چند روز کی آزمائش نے ملت فلسطین کو سرفرازی نوازا،...
فلسطینی بچہ بچہ اٹھا لے ہتھیار ، فیصلہ کن گھڑی آ گئي ۔ فلسطینی تنظیموں کا اعلان
ایجنسیز/غزہ کے رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے تازہ حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے، شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں –
غاصب صیہونی حکومت نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سے اتوار کی صبح تک غزہ کے مختلف رہائشی علاقوں کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ان حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے تازہ حملوں میں دس فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہید ...
غزہ میں عید کے دن بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری
ایجنسیز/14میی /غزہ پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور ہوائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر ۶۷؍ ہوگئی ہے۔ غزہ کے وزیر صحت نے بتایا کہ ان میں ۱۷؍ بچے بھی شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں ۳۸۸؍ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ۱۱۵؍ بچے اور۵۰؍ خواتین شامل ہیں۔ادھر اسرائیل بھی حماس کی جوابی کارروائی سے خوفزدہ ہے ۔
اسی وجہ سے وہاں کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔ خاص طور پر شمالی اسرائیل جمعرات کی صبح خطرے کے سائرن کی آواز سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی فوج ک...
اضافی آکسیجن دیگر ریاستوں کو دے گی .دہلی حکومت
دہلی/ 13 مئی /یو این آئی/ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے جمعرات کو کہا کہ دہلی حکومت نے اضافی آکسیجن دیگر ریاستوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے .
مسٹر سسودیا کووڈ19 مینیجمنٹ کے نوڈل وزیر کی ذمہ داری بھی سنبھال رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے سبب یہاں آکسیجن کی ضرورت 582 ٹن رہ گئی ہے.اس لیے اضافی آکسیجن دیگر ریاستوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاہم نے اضافی آکسیجن دیگر
ریاستوں کو دینے کے لیے مرکز کو خط لکھا ہے۔
قبل ازیں منگل کے روز وزیراعلیٰ اروند کی...
عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے رہنما بابا جان کا قوم پرست رہنما حیدر شاہ رضوی کو خراج تحسین
ایجنسیز/عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چئئر مین بابا جان اور پارٹی کے نوجوان کارکن و حلقہ 6 ہنزہ کے امیدوار آصف سخی نے ہفتہ کے روز اسکردو میں مشہور قوم پرست رہنماء حیدر شاہ کے مزار پر حاضری دی اور ان کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ انہوں نے مرحوم حیدر شاہ کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
انہوں نے ترقی پسند، وطن دوست اور قوم پرست قوتوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر حیدر شاہ کے مشن کو آگے بڑھائیں اور گلگت بلتستان کے مظلوم اور محکوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق، جمہوری اور قومی تشخ...
گلگت بلتستان میں یوم شہادت حضرت علی کے مناسبت پر مجالس اور جلوس
ایجنسیز/٥ میی /گلگت بلتستان بھر میں یوم شہادت حضرت علی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
یوم شہادت علی کے موقع پر گلگت سکردو ہنزہ نگر سمیت مختلف علاقوں میں مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس اور جلوس عزا نکالے گئے علما و زاکرین نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی کی حالات زندگی پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کے اقوال اور فرامین اور آپ کی ذات اقدس حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔
جلوسوں میں عزاداروں نے کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے مکمل ایس او پیز کے ساتھ شریک ...
کرگل میں امام علی ؑ کے یوم شہادت پرایس او پیز کے ساتھ جلوس ہائے عزا منعقد
کرگل //4مئی// ضلع بھر میں حضرت امیر المومنین علی ابن بی طالب علیہ سلام کی شہادت کے موقع پر جلوس عزاء منعقد کی گئیں اور جلوس و مجالس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایس اوپیز پر مکمل پابندی کے ساتھ عمل درآمد کیا گیا۔
دنیا کے دیگر گوشہ وکنار کے ساتھ ساتھ آج ضلع کرگل میں بھی شہادت مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام کے موقع پرضلع کے طول وعرض میں مجلس عزا اور جلوس عزاء برآمد کئے گئے۔ اس مناسبت پر ضلع ہیڈ کوارٹر پر سب سے بڑا جلوس امام خمینی میموریل ٹرسٹ اور مدرسہ اثناعشریہ کرگل ...