سابق آئی اے ایس افسر انوپ چندر پانڈے الیکشن کمشنر مقرر

یو این آئی/9جون/انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر انوپ چندر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 1984 بیچ کے اتر پردیش کیڈر کے سابق ​​آئی اے ایس افسر مسٹر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔

وزارت کے مطابق گذشتہ دیر شام اس بابت وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مسٹڑ پانڈے کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے عمل میں آئےگی۔

گکگت بلتستان کےکھرمنگ میں طلبا کے مستقبل کولیکر عوام سراپا احتجاج

ایجنسیز/7جون/محکمہ تعلیم کھرمنگ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے سینکڑوں طلبا و طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا۔پانچویں اور آٹھویں کلاس کے نتائج کا اعلان نہ ہونے پر طلبا وطالبات سراپااحتجاج ہیں۔

طولتی میں عمائدین طولتی کی جانب سے طلبا وطالبات کے ہمراہ نتائج کی تاخیر پر محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا۔

مظاہرین نے محکمہ تعلیم کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اور جلد نتائج کا اعلان کر کے کلاسز کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شاہراہ کارگل کو کئی گھنٹے ب...

Read More

لداخ اور میگالیہ تعلیمی طبقہ بند ی فہرست میں سب سے نیچے

ایجنسیز/7جون/ مذکورہ تینوں ریاستوں کو اے پلس گریڈ دیا گیا ،مہاراشٹر، گجرات اب بھی تیسرے لیول پر،جبکہ میگھالیہ اور لداخ سب سے نیچے۔

مرکزی وزارت تعلیم نے مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال `نشنک کی منظوری کے بعد یہاں پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) کا تیسرا ایڈیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پنجاب، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، انڈمان و نکوباراور کیرالا کو اے پلس پلس گریڈ دیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق پنجاب، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو، انڈمان نکوبار اور کیرالا کو اے پلس پلس گریڈ اس لئے دیا گیا کیوں کہ ان خطو...

Read More

زرعی قوانین کی کاپیاں نذرِ آتش، ملک بھر میں احتجاج

ایجنسیز/6جون/ہریانہ میں کسان کھٹر سرکار سے دودوہاتھ کیلئے تیار، ٹوہانہ میں رکن اسمبلی سے تنازع پر کسانوں کی گرفتاری مہنگی پڑ سکتی ہے۔ٹکیت کی قیادت میں ہزاروں کسان جیل بھرنے پہنچے کسانوں نے’سمپورن کرانتی دیوس‘ مناتے ہوئے جہاں بی جےپی لیڈروں کی رہائش گاہوں کے باہر بطور احتجاج تینوں زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کیں وہیں اس عزم کو دہرایا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

اس بیچ ہریانہ کے ٹوہانہ میں کسانوں کے خلاف کارروائی کر کے کھٹر سرکار نے نئی مصیبت مول لے لی ہے۔ سنیچر کو ر...

Read More

گلگت ملازمین اور پولیس میں تصادم،فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج

ایجنسیز/5جون /گلگت بلتستان بھر میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاج اور دھرنے جاری رکھے۔ گلگت میں مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہائوس کی طرف جانے کی کوشش پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوگیا اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج ،ہوائی فائرنگ،آنسو گیس کی شیلنگ کردی،آنسو گیس کے شیل لگنے سے دومظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون سے پیچھے دھکیل دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین نے وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنے کے لئے ریڈزون میں داخل ہونے کی کو...

Read More

لنکور میں آبپاشی کی قلت سے ہاہا کار، آبپاشی کوہل میں دو ماہ بعد پانی جاری

کرگل 1 جون 2021 /نیوز ڈیسک/ کرگل قصبہ سے کچھ ہی فاصلے پر موجود گاﺅں لنکور کے باشندوں کو ان دنوں پانی کی قلت کا سامناہے۔ گاﺅں کے باسیوں کے مطابق مارچ میں ہل جوتنے کے بعد پہلی بار 28مئی کو نہر میں پانی دیکھا ہے ۔لیکن اس دوران اکثر فصلیں پانی نہ ملنے سے مرجا گئی ہے۔

لنکور اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی قلت سے پیدا شدہ صورت حال کو قریب سے جاننے کے لئے وائس آف لداخ کے ٹیم لنکور پہنچے جہاں گاﺅں کے وارڈ ممبر کے علاوہ مختلف دیگر لوگوں سے ملاقات کرکے حالات کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران گاوں والوں نے ہمارے...

Read More

گلگت بلتستان میں أئینی صوبہ بننا ہے تو کونسل کی کیا ضرورت؟ ۔مہدی شاہ

ایجنسیز/یکم جون/سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ گورنر نے الیکشن میں اپنے بھائی راجہ جعفر علی خان کو ٹکٹ دلانے کی بڑی کوشش کی تھی مگر ان کی سنی نہ گئی تو اب وہ کونسل کی نشست اپنے بھائی کو دلانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں مگرہمیں معلوم ہے کہ ان کی اس بار بھی نہیں سنی جایے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اس دعوے کو مان لیا جائے کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دی جارہی ہے تو کونسل انتخابات کس لئے کرائے جارہے ہیں جب صوبہ بن رہا ہے تو کونسل کس لئے قائم رکھی جارہی ہے۔

آئینی صوبے میں کونسل کا کوئی ت...

Read More

خبر غم: ممتاز عالم دین شیخ محمد علمی اور شیخ جعفر کی رحلت پر صف ماتم

کرگل 29مئی//اسلامیہ سکول کے دیرینہ اور فعال رکن اور ممتاز عالم دین حجتہ الاسلام شیخ علی علمی آج رحلت کرگئے ہیں۔ان کے اچانک وفات پر مدرسہ اثناعشریہ کرگل کے علاوہ ضلع کرگل کے مختلف مذہبی تنظیموں نے دکھ اور صدمے کا اظہارکیا ہے۔

مرحوم کے اچانک رحلت کی غمناک خبرسے پشکم سمیت علاقہ صوت میں سوگ کاعالم ہے۔ مرحوم شیخ علی علمی حوزہ علمیہ مدرسہ اثنا عشریہ کرگل کے فعال اراکین میں سے تھے ۔

آج علی الصبح ان کے خبر غم کے ساتھ ہی مدرسہ اثناعشریہ کرگل کوسیاہ کپڑے اور علم نصب کرکے ان کے حق میںفاتحہ خوانی شرع کردی...

Read More

بلتستان کے عالم وشاعرشیخ غلام حسین سحر کی رحلت پر بزم ادب کرگل کا اظہار تعزیت

کرگل/27میی/وی ایل نیوز/ بلتستان کے مشہور عالم و شاعر شیخ غلام حسین سحر کی سانحہ ارتحال کی خبر سن کر پُرگ کے تمام ادیب و شاعر اور ادب نواز و ادب دوست عوام مغموم ہیں۔ اُن کی رحلت کے ساتھ یہ خطہ ایک نہایت ہی عظیم شاعر و ادیب اور عالم باعمل سے محروم ہو گیا ہے۔

مرحوم نے اپنے ادبی زندگی میں چار مختلف زبانوں میں بڑی کامیابی کے ساتھ مختلف موضوعات پرشعر و شاعری کی ہے۔ مرحوم خطہ پُرگ کے لوگوں کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے تھے۔

اُن کی رحلت کے خبر کے ساتھ ہی ضلع کرگل کے فضائیں بھی مغموم ہو گئیں۔ اس سلسلے میں...

Read More

انتخابات کے خلاف بات کرنے والے قوم کے ہمدرد نہیں ہو سکتے۔رہبر انقلاب اسلامی

ایجنسیز/28میی /رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ترغیب دلانے والے ، عوام کے ہمدرد نہیں۔

جمعرات کی صبح اراکین پارلیمنٹ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم ترین مسائل پر روشنی ڈالی اور عوام سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی۔

آپ نے فرمایا کہ نامزد امیدواروں کی جانب سے اپنے انتخابی منشور میں عوام کی اقتصادی اور معاشی مشکلات کے حقیقی راہ حل کی نشاندہی، ا...

Read More