کرگل/25جولای/نیوز ڈسک/
چھانی گنڈگاوں کے 250سے زاید بھیڑ بکریاں اوربڑی تعداد میں بچھڑےچرواہا سمیت چھانی گنڈ کے نزدیکی پہاڑسے لاپتہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں والوں نے کرگل بازارپولیس چوکی میں باضابطہ شکایت درج کی ہے۔
گاوں والوں کے مطابق انکے بھیڑ بکریاں اوربچھڑوں کو تقریبا دوماہ قبل ایک گجر چرواہے کو فی مویشی 600روپیے کے عوض چرھانے کے لیے ان کے سپرد کیااور رقم کا آدھا حصہ بھی اداکیاتھا۔
گاوں والوں کو مویشیوں کی گمشدگی کا تب پتہ چلا جب گزشتہ روزپہاڑ میں مویشیوں کودیکھنے کیلے گاوں والوں کی ایک ٹیم ...
urdu
ازبیکستان نے امریکہ کی درخواست ٹھکرا دی
ایجنسیز/ افغانستان میں بڑھتی بد امنی اور کشیدگی کے باعث افغان شہریوں کی بڑی تعداد شمالی پڑوسی ممالک کی سرحدوں پر اکٹھا ہونا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد امریکہ نے ازبکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہاں نو ہزار سے زائد افغان شہریوں کو اپنے یہاں پناہ دے دے مگر تاشکند نے واشنگٹن کی اس درخواست کو ٹھکرا دیا۔
خبروں کے مطابق افغانستان کے امور میں ازبکستانی صدر کے خصوصی نمائندے اسماتیلا ارگاشف نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے لئے بڑا سنجیدہ اور حساس ہے جس کے بارے میں ہم فوری طور پر فیص...
طلباءکی ضمانت کے بعد رہائی اورگھر واپسی پر شاندار استقبال
کرگلی طلباءپر لگے الزام بے بنیاد ،چاروں طلباءکو ملی ضمانت،عوامی حلقوں نے لی اطمنان کی سانس
کرگل 22جولائی//سانکو تھنگ دمبر سے تعلق رکھنے ایک ہی خاندان کے چارطلباءکی ضمانت اور رہائی کے بعد دہلی سے گھر واپسی کے دوران انکا شاندار استقبال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق نذیر حسین ،ذولفقار علی وزیر ،اعجاز حسین اور مزمل حسین کی رہائی اور گھر واپسی کے خبر کے ساتھ ہی طلباءکے رشتہ داروں سمیت سانکو اور گردونواح سے بڑی تعداد میں لوگ انکے استقبال کے لئے دراس پہنچے جہاں چاروں طلباءکو لوگوں نے گلے لگایا اور انکی رہائ...
عید الضحی کے مناسبت پر ضلع بھر میں تقریبات کااہتمام
عید قربان تقرب الہی حاصل کرنے اور اظہار بندگی کا دن ،شیخ خادم صادقی
21جولائی//عید الضحی کے مناسبت پردنیا بھر کے فرزندان توحید کے ساتھ ساتھ آج کرگل ضلع کے طول عرض میں تقریبات کا اہتمام کیا۔عید کے روز جانوروں کو ذبح کرکے لوگوں میں تقسیم کرنے کے بعد نماز اداکی گئی جس دوران عالم اسلام و عالم انسانیت کے سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرگل ضلع ہیڈ کوارٹر پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد کرگل میں حجتہ الاسلام شیخ خادم صادقی کی امامت میں نماعید اداکی۔حجتہ الاسلام شی...
جامع مسجدکرگل اور زینبیہ ہال میں دعائیہ عرفہ کا اہتمام
کرگل //20جولائی// شہادت حضرت مسلم ؑ اور روز عرفہ کے سلسلے میں جامع مسجد کرگل میں آج بعد از نماز ظہرین ایک مجلس عزا منعقد ہوئی۔
نمازظہرین کے فورا بعدحجتہ الاسلام شیخ حمید ناصری نے روز عرفہ کی فضیلت واہمیت بیان کی ۔آپ نے سفیر امام حسین حضرت مسلم ابن عقیل علیہ سلام کے وفا وفداکاری اور آپ کے مظلومانہ شہادت پر روشنی ڈالی۔
مجلس عزا کے بعد شیخ خادم صادقی اور شیخ ابراہیم کریمی نے دعائے عرفہ امام حسین علیہ سلام کی تلاوت کی ۔ دعائے عرفہ کے اختتام پر شیخ خادم صادقی نے عالم اسلام کے ساتھ ساتھ ،ملک اور علا...
وجے دیوس کے موقع پرصدر ہند کا ہوگا دورہ کرگل
19 جولائی /نیوز ڈیسک: صدر ہند رام ناتھ کووند 25 جولائی کو تین روزہ دورے پر جموں کشمیر اور لداخ میں وارد ہو نگے۔
صدر ہند 25سے 27جولائی تک جموں کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے۔صدر ہند 26 جولائی کو کرگل میں وجے دیوس کے موقعہ پر دراس میں قائم ‘وار میموریل’ میں ہونے والے تقریب میں حصہ لیں گے۔
صدر ہند کے دورے کے پیش نظر پولیس عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کی سیکورٹی ونگ ایس ڈی سنگھ جموال نے پولیس اہلکاروں کے لئے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ صدر ہند کے دورے کے پیش ...
ہزاروں اسامیوں کا منصوبہ، تقرریاں میرٹ پر ہونگی،سینئر وزیر
ایجنسیز/18جولایی/سینئر وزیر راجہ ذکریاخان مقپون نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار کی نوید سناتے ہوئے کہاہیکہ بیروزگاری کے خاتمے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا ہے ہزاروں آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں نوجوان بھرتیوں کیلئے تیار رہیں۔
تقرریاں میرٹ پر ہونگی کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی خلاف ضابطہ تقرریوں کا خمیازہ سابق حکومتیں بھگت چکی ہیں ہم غیر قانونی تقرریاں نہیں کریں گے آج اگر نظام دگرگوں ہے تو اس کی بنیادی وجہ سابق حکومتوں کی طرف سے میرٹ اور قانون کی پامالی ہے۔
کے پی این کو خصوصی انٹرویو دیتے...
شمالی ہند میں آسمانی بجلی سے تباہی، کوکن میں بھی موسم کا قہر
ایجنسیز/13جولایی/آسمانی بجلی نے یو پی، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ۲۴؍ گھنٹوں میں ۷۵؍ جانیں لے لیں جن میں وہ ۱۱؍ افراد بھی شامل ہیں جو موسم کا لطف لیتے ہوئے جے پور کے ایکقلعہ پر سیلفی لے رہےتھے۔ حالیہ برسوں میں ایک ہی دن میں بجلی گرنے سے ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔
یوپی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
اترپردیش میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ۱۶؍ اضلاع میں بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں ۴۱؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوپی کے ریلیف کمشنر رنویر پرساد نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ’’اب تک ملنے والی ...
کنٹیجنٹ پیڈ کی تنخواہ بیس ہزار،سرکاری ملازمین کیلئے دس فیصد ایڈہاک الاونس کی منظوری
ایجنسیز/12جولایی/گلگت بلتستان حکومت نے کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کی تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کر دی۔ پولیس کے لئے راشن الاونس’ رسک الاونس’ وردی پہننے والے ملازمین کے لئے یونیفارم الاونس اور سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد الاونس کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
فاینانس ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی منظوری اور گورنر گلگت بلتستان کی تصدیق کے بعد بائیو میٹرک ہونے والے تمام کنٹیجنٹ ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہ...
گلگت کے پانچ مقامات میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کے احکامات جاری
ایجنسیز/10جولایی/کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد گلگت کے پانچ مقامات میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے ایس ایس پی گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اے سی دنیور کے نام جاری مراسلے میں گلگت اور دنیور کے پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ان مقامات میں گزشتہ دس روز کے دوران کویڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دنیور میں 22، جوٹیال میں22، برمس میں16، جلال آباد اور خومر میں گیارہ گیارہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈپٹ...