ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے زراعت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جدید طریقوں کے ذریعے زرعی شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔
وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔ وسائل کا منصفانہ تقسیم اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مقامی کمیونٹی کی شراکت کے بغیر حقیقی معنوں میں پائیدار تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سونی جواری سنٹر فار پبلک پا...
urdu
’خلائی مخلوق زمین کے لیے ہمارے ہی خلائی جہاز استعمال کر سکتی ہے‘
سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انسانوں کے ذریعے مختلف انواع ایک سے دوسرے براعظموں میں منتقل ہوئی ہیں اور نظام شمسی کے باہر بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے۔
منگل 30 نومبر 2021
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اپنے کی خلائی جہاز خلائی مخلوق کو زمین پر لا سکتے ہیں (پکسابے)
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ خلائی مخلوق خلا میں بھیجے گئے انسانوں کے خلائی جہازوں کو ہی زمین تک پہنچنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ انسانوں کے ذریعے مختلف انواع ایک سے دوسرے براعظموں میں منتقل ہوئی ہیں اور نظام شمسی کے باہر ب...
ڈاکٹر قلب صادق کی پہلی برسی پر سرینگرمیں تقریب کا انعقاد
سرینگر؍؍برصغیر کے معروف روشن خیال دانشور اوربے باک عالم دین ڈاکٹر قلب صادق کی پہلی برسی کے موقع پراحساس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ٹیگور ہال سرینگر میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابسطہ افراد نے شرکت کرکےڈاکٹر قلب صادق کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے ڈاکٹر قلب صادق کی سماجی ،مذہبی اور تعلیمی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر قلب صادق برصغیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہےجنہوں نے آخری سانس تک اپنے روشن خیال نظریات اورروشن فکری سے...
خبر غم: حجت الاسلام شیخ حسن واعظی ہندرمانی رحلت کرگئے
نیوز ڈیسک/ہندرمان گاؤں کے معروف عالم دین و سابقہ قاضی حوزہ علمیہ مدرسہ اثناعشریہ کرگل شیخ حسن واعظی ہندرمانی مختصرعلالت کےبعدآج رات 12بجےاس دارفانی سے داربقاکی جانب انتقال کرگئےہیں۔
مرحوم حوزہ علمیہ مدرسہ اثناعشریہ کے قاضی رہ چکے ہیں اور اس وقت آپ اسلامیہ سکول کے متولی ہیں۔ مرحوم شیخ حسن واعظی گزشتہ کیی سالوں سے پوین میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھےاوریہاں مسجد کے امام تھے۔
آپ کے اچانک رحلت سے اسلامیہ سکول خاص طورپرپوین اور آپ کے آبادی گاؤں ہندرمان گاؤں ایک عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں۔
توقع ہے ک...
گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کیلئے کمیٹی تشکیل, اپوزیشن رکاوٹ بن رہی ہے۔سپیکر
اینسیز/18نومبر/ صوبائی اسمبلی کے سپیکر سید امجدزیدی نے کہاہے کہ لینڈ ریفارمز لانے کیلئے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی تمام حوالوں سے مکمل طورپر جائزہ لینے کے بعد لینڈ ریفارمز کے خدوخال ترتیب دیگی۔
لینڈ ریفارمز ہر حوالے سے عوام کے مفاد میں ہوں گی۔ اپوزیشن لینڈ ریفارمز کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ لینڈ ریفارمز کیلئے جو بل اپوزیشن لیکر آئی تھی
اس میں بہت ساری غلطیاں تھیں اس لئے بل کو لاء ڈپارٹمنٹ میں بھیجا گیاہے۔
عبوری صوبہ اور لینڈ ریفارم بل اپوزیشن کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ مسلم لیگ ن او...
طلباءکے خلاف سمن جاری کرنے پر کے ڈی اے اور این سی کا مذمتی بیان
سمن واپس لینے کا انتظامیہ سے مطالبہ
کرگل 17نومبر//کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور نیشنل کانفرنس کرگل یونٹ نے الگ الگ پریس بیان کے ذریعے کرگلی طلباءکے خلاف یونین ٹیر ٹری کی جانب سے سمن جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں طلباءکے خلاف سمن جاری کرنے کو یوٹی انتظامیہ کی کے ڈی الائنس کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش سے تعبیر کیا ہے۔
اس پریس ریلیز میں مزید کہاگیا ہے کہ یوٹی انتظامیہ کرگل اور لیہ کے درمیان ہوئے اتحاد سے پریشان اور بوکھلاہٹ کاشکارہے جس کے چلتے طلباءاور سماجی کارکنوں کو مختلف بہانوں سے ستا...
جی بی میں PSDP کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں جلد دور کرنے کی ہدایت
ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں کی نظرثانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی کہ ان سکیموں میں درپیش رکاوٹوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرکے ان سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت نے ان سکیموں سے متعلق ٹائم لائنز کو فالو کرنے کی تلقین کی۔ اجلاس میں مختلف سکیموں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
اج...
جی بی کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی
ایجنسیز/13نومب/ گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی کردی گئی ۔ خروں کے مطابق گلگت بلتستان کے لئے ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کی جاتی تھیں مگر وفاقی فانانس ڈویژن نے پاسکو کو نو مبر کے مہینے میں 90 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے ۔
جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی نسبت موجودہ مہینے میں گندم کی 28 ہزاربوریاں کم ملیں گی۔۔ تیل کے نرخ بڑھنے سے گندم مہنگے داموں پاکستان پہنچتی ہے جس کی وجہ سے گندم کی بوریوں میں کمی کی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی کی ...
اپوزیشن لیڈر نے ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دے دیا
ایجنسیز/9نومبر/قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ پیر کے روز ایوان سے خطاب کے دوران امجد حسین ایڈووکیٹ نے صوبائی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ دو ماہ تک کیلئے وزیر ہیں۔
اس کے بعد آپ لوگ عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی وزراء حاجی گلبر خان اور شاہ بیگ کو پیش کش کی ہے کہ آپ آگے بڑھیں آپ کے ساتھ چار لوگ ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس دس نشستیں ہیں. ہم آسانی سے ان ہائوس تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ...
کے ڈی اے اور اپیکس اتحاد کے شاندار نتائج کامظاہرہ۔ شیخ حمید ناصری
اتحاد کو مزید تقویت دینے پر دیا زور
کرگل //5نومبر// سال 2019میں ریاست جموں کشمیر کودو یونین ٹیر ٹری میں تقسیم کرنے کے بعد لداخی عوام کے مشکلات میں بے تحاشااضافہ ہونے اور لداخ کی شناخت معدوم ہوتے دیکھ کر کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور اپیکس باڈی لیہ نے ملکر لداخ کے مسائل حل کرنے اور عوامی حقوق کی بحالی کے لئے ملکر جدوجہد کرنے کا بیڑہ اٹھا یا جس کے بدولت آج لداخیوں کو لداخ ریزڈنس سرٹفکیٹ یعنی لداخی باشندہ ہونے کا سند ملا ،ان باتوں کااظہارحجت الاسلام شیخ حمید ناصری نے مصلیٰ امام خمینی منجی میں جمعہ خ...