ملک میں جاری مسلم مخالف سازشوں پر امام جمعہ آئی کے ایم ٹی کا شدید ردعمل

مہنگائی اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کے لئے ملک میں ہندومسلم کے درمیان منافرت پھیلایاجارہاہے شیخ لطفی

نیوزڈیسک//15اپریل// بی جے پی سرکاربرسراقتدارآنے کے بعد مختلف بہانوں سے مسلمانوں کونشانہ بنایا جارہاہے ۔ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے اورملک کی جی ڈی پی کی حالت غیر مستحکم ہے ۔جس سے توجہ ہٹانے کے لئے بی جے پی سرکار آر ایس ایس اور بجرنگ دل جیسے فرقہ پرست تنظیموں کے ذریعے ملک میں اقلیوں خاص کر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کررہی ہے۔

ان باتوں کا اظہار آج نماز جمعہ کے خطبے کے دورا...

Read More

سکردو، بجلی صارفین پر سولہ کروڑ چوراسی لاکھ واجب الادا


ایجنسیز/محکمہ برقیات سکردو نے انکشاف کیاہے کہ سکردو بجلی صارفین کے ذمے 16,84,00,000 (سولہ کروڑ چوراسی لاکھ) روپے واجب الادا ہیں ان میں سے نو کروڑ چھیاسی لاکھ روپے حکومتی اداروں کے اوپر واجب الادا ہیں۔

ایک کروڑ گیارہ لاکھ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے جبکہ پانچ کروڑ ستاسی لاکھ گھریلو صارفین کے ذمے واجب الادا ہیں محکمے کے ترجمان نے کہاہے کہ نادہندگان کے خلاف جلد  موثر کاروائی کی جائے گی اخبارات میں اس بارے میں اشتہاربھی شائع کروائے جارہے ہیں باربار تنبیہ کے باوجود نادہندگان بجلی بل ادا کرنے سے گ...

Read More

یوٹیلٹی سٹورز سے اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ پر کارروائی کی ہدایت

ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے رمضان المبارک کے حوا لے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں اشیاء کی سپلائی چین اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔

سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ یوٹیلٹی سٹورز میں رمضان پیکیج کے تحت روزہ داروں کو اشیاء خوردنوش کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائیں۔

گزشتہ رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خوردنوش کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کی شکایات موصو...

Read More

مسئلہ حجاب اور دی کشمیر فائلز میں متنازعہ مواد پر سورو میں احتجاج

وی او ایل، 4مارچ: آج بسیج زینبہ شعبہ خواتین انجمن انقلاب مہدی (عج) کے زیر اہتمام  مصلٰی جنت الزھرا پر نماز جمعہ سے قبل حجاب پر ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں چل رہی پابندی کے خلاف ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

جلسہ میں  سینکڑوں خواتین کے علاوہ نوجوان لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے گذشتہ دنوں کرناٹک میں حجاب پر چل رہی پابندی  اور دی کشمیرفائلزفلم میں امام خمینیؒ کی فوٹو دکھانے  کے خلاف اپنی غم وغصے کا بھرپور اظہار کیا۔

خواتین حجاب کی مکمل تحفظ کا مطالبہ کررہی تھیں۔ اس دورا...

Read More

ہم جنگ کے خلاف ہیں، امریکہ نے یوکرین کو بحران کے دہانے پر کھڑا کیا- رہبر انقلاب

پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مبارک تاریخ یعنی عید مبعث کے موقع پررہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اب سے تھوڑی دیر قبل اپنے براہ راست خطاب میں عید بعثت کی عالم اسلام، ایرانی قوم اور تمام حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کی۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شب بعثت اور روز بعثت عالم وجود کیلئے ایک عظیم ہدیہ ہے کہ جسے تجلی اعظم کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اور اسے رسول اسلام(ص) کو تحفے میں دیا گیا۔ البتہ رسول اس...

Read More

یوکرین مغرب پر تکیہ کرنے اور آزاد پالیسیاں نہ اپنانے کا خمیازہ بھگت رہا ہے: روس

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ دوسرے روز بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے. اس درمیان اطلاعات ہیں کہ روسی جنگی طیاروں نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر جمعہ کی صبح سے دوبارہ بمباری کی ہے جبکہ روسی فوج کیف میں داخل ہو گئی ہے۔

نیٹو کی اشتعال انگیزی کے باعث شروع ہونے والی روس اور یوکرین کی جنگ دوسرے روز بھی جاری ہے. روس کے جنگی طیاروں اور میزائلوں نے یوکرین کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت کیف میں حساس مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کے صدر نے بھی کہا ہے کہ روس نے جمعہ کی صبح سے اپنے ...

Read More

خمینی(رہ) کوثر است.. ؟ سوشل میڈیاپر بیان بازی کاسلسلہ جاری

کرگل //20فروری/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ انقلاب اسلامی کے 43عشرہ فجر کے دوران انجمن روح اللہ ٹی ایس جی کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سیدین نے نظام ولایت فقیہ اور سورہ کوثر سے متعلق آیت اللہ نوری ہمدانی کے فرمان ”خمینی(رہ) کوثر است دشمن او ابتر است) “کو کوڈ کرتے ہوئے کہاتھا کہ جس طرح خمینی(رہ) کوثر است دشمن او ابتر است کہہ سکتے ہیں بلکل اسی طرح خامنہ ای کوثر است دشمن او ابتر است بھی کہہ سکتے ہیں۔

اس بیان کے بعد نجف اشرف میں موجو د کرگ...

Read More

بزم ادب کے اہتمام سے محفل مشاعرہ کاانعقاد

کرگل 20فروری//امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ ادب کے اہتمام سے آج امام خمینی ٹاورکے کنونشن ہال میں ایک کثیر السانی محفل مشاعرہ کا اہتمام کیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ولادت باسعادت مولائی متقیان حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے مناسبت پر بزم ادب آئی کے ایم ٹی کے اہتمام سے آج امام خمینی ٹاور میں باب العلم ومنھج الوالایتہ کے عنوان سے ایک کثیر السانی محفل مشاعرہ کااہتمام کیاگیا جس کی صدارت حجتہ الاسلام شیخ محمد صادق رجائی چیئر مین امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے کی۔

اس کثیر لسانی مشاعرہ میں بلتی ،پرگی ،اردو اور...

Read More

سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی ضبط کی گئی جائیداد اور رقم اترپردیش حکومت واپس کرے۔ سپریم کورٹ

دہلی/ 18 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو اتر پردیش حکومت سے کہا کہ وہ سی اے اے مخالف مظاہرین کی جائیدادوں کو واپس کرے جو اس نے 2019 میں، سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کے بعد ضبط کرلی تھی۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی دو ججوں کی بنچ اترپردیش کے خلاف پرویز عارف ٹیٹو سمیت کئی عرضیوں کی سماعت کر رہی تھی۔

2019 میں، سی اے اے ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران اتر پردیش میں کئی مقامات پر تشدد ہوا تھا۔ اس میں سرکاری یا پرائیویٹ املاک کو جتنا بھی نقصان پہنچا، اس...

Read More

گلگت کے بازار میں آتشزدگی، 150 سے زائد دکانیں جل کر راکھ

ایجنسیز/گلگت کے بازار میں آگ لگنے سے 150سے زائد دکانیں اور پتھارے جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ گلگت میں سستا بازار اوراستعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹ میں لگی جس کے باعث کئی مکانات اور ہوٹلز بھی لپیٹ میں آ گئے اور 150 سے زائد دکانیں اور پتھارے جل کر خاکستر ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیوں نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حکام کے مطابق آگ سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔