کرگل: چیف ایجوکیشن آفیسر کرگل نے محکمہ تعلیم میں تعینات گورنمنٹ ہائی اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت ضلع بھر کے مختلف اسکولوں میں تقرریاں عمل میں آئی ہیں۔ تاہم، کچھ اساتذہ نے ان تبادلوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
متاثرہ ہیڈ ماسٹروں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر تبادلوں کے لیے سینئر پرنسپلز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے، جو متعلقہ اساتذہ کی تین سالہ خدمات، سابقہ تعیناتیوں اور تاریخ پیدائش کا جا...