کرگل، 27 فروری: کرگل ضلع کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آج سہ پہر سے برف باری میں مزید شدت آگئی ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق، ضلع کے جنوبی علاقوں، خاص طور پر سورو ویلی میں 15 سے 20 انچ تک برف جمع ہو چکی ہے، جبکہ بعض مقامات پر اس سے بھی زیادہ برف پڑنے کی اطلاعات ہیں۔
کرگل شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی دن بھر ہلکی برف باری ہوتی رہی، تاہم درجہ حرارت میں معمولی اضافے کی وجہ سے برف پگھلنے کا عمل جاری ہے۔ علاقہ صوت، جہاں ہر سال خشک سالی کا س...