کرگل، 27 فروری: کرگل ضلع میں گزشتہ تین روز سے مسلسل برف باری کے باعث برفانی تودے اور چٹان کھسکنے کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈیفنس جیونفارمیٹکس ریسرچ اسٹیبلشمنٹ (DGRE) نے 27 فروری 2025 کو جاری کردہ بلیٹن میں 3200 میٹر سے زیادہ بلند علاقوں کے لیے “ریڈ” الرٹ جاری کر دیا ہے۔

خطرناک صورتحال، محتاط رہنے کی ہدایت

ماہرین کے مطابق، شدید برف باری کے باعث مخصوص مقامات، خاص طور پر کھڑی ڈھلوانوں پر برفانی تودے گرنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ ایسے حالات میں معمولی محرکات بھی برفانی تودے...