ہندوستان میں آزادی کے بعد ترقی کے عمل کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ معاشرت، ثقافت، سیاست، تعلیم اور زندگی کے دیگر شعبوں میں مسلمانوں کو پیچھے ڈھکیل دیا گیا ہے جو ان کی مجموعی درماندگی کا باعث ہے۔
مسلمانوں کے زوال کے بارے میں اگرچہ فکر مندی کا اظہار ہوتا ہے، لیکن اس سے نجات کے لیے عملی اقدام نہیں کیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے اور مسائل ختم ہونے کے بجائے بڑھیں گی اور مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ بنیادی طور پر اسے دو اہم عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ اولاً پورے...