جنت البقیع کی تعمیر نو کا پرزور مطالبہ
قم المقدسہ/ مورخہ 10 اپریل 2025ء بروز جمعرات، قم المقدسہ میں واقع مدرسہ امام خمینیؒ کے شہید عارف حسینی ہال میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریر پوسٹ، انجمن آل یاسین، مرکز افکار اسلامی جیسی انجمنوں کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مقررین نے آل سعود کے مظالم کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی گذشتہ۱۰2 سال کے نشیب و فراز کا تذکرہ کیا، شعرائے کرام جیسے جناب ندیم سرسوی اور جناب علی مہ...