سرینگر؍؍برصغیر کے معروف روشن خیال دانشور اوربے باک عالم دین ڈاکٹر قلب صادق کی پہلی برسی کے موقع پراحساس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ٹیگور ہال سرینگر میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابسطہ افراد نے شرکت کرکےڈاکٹر قلب صادق کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے ڈاکٹر قلب صادق کی سماجی ،مذہبی اور تعلیمی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر قلب صادق برصغیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہےجنہوں نے آخری سانس تک اپنے روشن خیال نظریات اورروشن فکری سے...