کرگل، 8 اپریل:ایس ایچ رضوی//
ڈسٹرکٹ اسپتال کرگل میں خواتین امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی شدید کمی کے خلاف آج ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین صبح کے وقت اسپتال کے احاطے میں جمع ہوئیں اور بعد ازاں ریلی کی شکل میں ہل کونسل سیکریٹریٹ کی جانب مارچ کرنے لگیں، تاہم پولیس نے انہیں وہاں جانے سے روک دیا۔
خواتین کو روکنے کے لیے تحصیلدار کرگل، ایس ایچ او کرگل اور خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔ پولیس و انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کسی بھ...