ایجنسیز/18جولایی/سینئر وزیر راجہ ذکریاخان مقپون نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار کی نوید سناتے ہوئے کہاہیکہ بیروزگاری کے خاتمے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا ہے ہزاروں آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں نوجوان بھرتیوں کیلئے تیار رہیں۔
تقرریاں میرٹ پر ہونگی کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی خلاف ضابطہ تقرریوں کا خمیازہ سابق حکومتیں بھگت چکی ہیں ہم غیر قانونی تقرریاں نہیں کریں گے آج اگر نظام دگرگوں ہے تو اس کی بنیادی وجہ سابق حکومتوں کی طرف سے میرٹ اور قانون کی پامالی ہے۔
کے پی این کو خصوصی انٹرویو دیتے...
Gilgit-Baltistan
کنٹیجنٹ پیڈ کی تنخواہ بیس ہزار،سرکاری ملازمین کیلئے دس فیصد ایڈہاک الاونس کی منظوری
ایجنسیز/12جولایی/گلگت بلتستان حکومت نے کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کی تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کر دی۔ پولیس کے لئے راشن الاونس’ رسک الاونس’ وردی پہننے والے ملازمین کے لئے یونیفارم الاونس اور سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد الاونس کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔
فاینانس ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی منظوری اور گورنر گلگت بلتستان کی تصدیق کے بعد بائیو میٹرک ہونے والے تمام کنٹیجنٹ ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہ...
گلگت کے پانچ مقامات میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کے احکامات جاری
ایجنسیز/10جولایی/کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد گلگت کے پانچ مقامات میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے ایس ایس پی گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اے سی دنیور کے نام جاری مراسلے میں گلگت اور دنیور کے پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ان مقامات میں گزشتہ دس روز کے دوران کویڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دنیور میں 22، جوٹیال میں22، برمس میں16، جلال آباد اور خومر میں گیارہ گیارہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈپٹ...
گلگت سے اضافی بجلی لوئر ہنزہ کو دینے کیلئے منصوبہ تیار
ایجنسیز/7جولایی/محکمہ برقیات گلگت ریجن نے گلگت میں اضافی بجلی کو لوور ھنزہ کو فراہم کرنےکیلئے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ جبکہ جگلوٹ گورو اور جوتل کے عمائدین اور عوام نے دھمکی دی ہے کہ گورو پاور ہاوس سے کسی اور علاقے کیلئے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لگانے کے کام کا آغاز کیا گیا تو پول اور ٹرانسمیشن لائن کو اکھاڑ پھینگ دینگے۔
محکمہ برقیات کی جانب سے جگلوٹ گورو گلگت کے پاور ہاوس سے 33 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائن کو لوور ھنزہ کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے باضابطہ منظوری دی گئی ہے ۔ جگلوٹ گورو سے لوور ھنزہ...
نلتر، گلیشیر ٹوٹنے سے تباہی، چار جاں بحق
ایجنسیز/٦جولایی/گلگت کے نواحی علاقے نلتر بالا میں گلیشیئر ٹوٹنے اور لینڈ سلائڈنگ سے نالے کا پانی رک گیاجس کی وجہ سے مصنوعی جھیل بنی ہے۔
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ولی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت کے نواحی علاقے نلتر بالا میں میں گلیشیئر پھٹنے١ور لینڈ سلائڈنگ سے بننے والی جھیل کے پہلے بلاک سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے جبکہ دوسرے بلاک سے پانی کا اخراج رات کسی بھی وقت شروع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 4 افراد جن میں دو خواتین اور دو مرد...
گلگت بلتستان کی حکومت اپوزیشن سے لڑنا چاہتی ہے. امجد حسین ایڈووکیٹ
ایجنسیز/یکم جولایی/ اپوزیشن لیڈرگلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اپوزیشن سے لڑنا چاہتی ہے.حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ طبل جنگ بجایا ہے. ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم حکومت میں ہیں اور حکومت اپوزیشن میں ہے. اور وہ ہم سے لڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاع کرنا اپوزیشن کاحق ہے.اب ہم اپنا دفاع کرینگے اور دفاع میں جو کچھ ہو سکتا ہے وہ سب کچھ کرینگے۔ حکومت نے قلم کے زریعے اے ڈی پی میں اپوزیشن ممبران کے خلاف کاروائی کی۔حکومت نے ا...
جی بی میں فیسٹیولز ملتوی، تنخواہیں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط
ایجنسیز/29/گلگت بلتستان میں بڑھتے کروناکیسز کے باعث گھرگھرویکسی نیشن مہم شروع کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے ۔جبکہ گلگت ڈویژن میں یکم جولائی سے سکول بندکئے جارہے ہیں یہ فیصلے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کرونا ویکسی نیشن اور گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستا ن میں کرونا وائراس کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے۔
حکومت شہروں کو بند کرنا نہیں چاہتی ہے تاجر حضرات ، سول سوسائٹی ...
والد کی میت ڈھونڈنے کے ٹو پر جائوں گا۔علی ساجد
ایجنسیز/25جون/گزشتہ سرما میں دنیا کی سب سے خطرناک چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے نے بھی کے ٹو پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساجد علی کا کے ٹو پر جانے کا مقصد اپنے والد کو پیش آنے والی مشکلات اور موت کی وجوہات جاننا ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی سدپارہ کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ان کی اولاد ہونے کی حیثیت سے میری ذمہ داری بنتی ہے کہ میں خود یہ خطرہ مول لوں۔
میرا مقصد ان کو پیش آنیوالے حادثے کی وجوہات جاننا ہے۔
ساجد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ جاننا ضر...
معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان بنارہے ہیں،.راجہ ناصر
ایجنسیز/11جون/صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ وں میں موجود معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لئے صوبائی حکومت بڑے سرمایہ کاری کے آسان مواقع فراہم کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کے لئے دن رات کوشاں ہے تاکہ یہاں کے مقامی افراد کو رائیلٹی اور روزگار کی مد میں مواقع ملیں۔
وزیر اعلیٰ محکمہ معدنیات کے ادارے کو مزید وسعت دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ اس خطے میں موجود قدرتی معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتس...
گکگت بلتستان کےکھرمنگ میں طلبا کے مستقبل کولیکر عوام سراپا احتجاج
ایجنسیز/7جون/محکمہ تعلیم کھرمنگ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے سینکڑوں طلبا و طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا۔پانچویں اور آٹھویں کلاس کے نتائج کا اعلان نہ ہونے پر طلبا وطالبات سراپااحتجاج ہیں۔
طولتی میں عمائدین طولتی کی جانب سے طلبا وطالبات کے ہمراہ نتائج کی تاخیر پر محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا۔
مظاہرین نے محکمہ تعلیم کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اور جلد نتائج کا اعلان کر کے کلاسز کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شاہراہ کارگل کو کئی گھنٹے ب...