ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں خصوصی ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کو وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے امور میں غیر ضروری مداخلت اور مقامی کارندوں کے ذریعے صوبائی حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں سے آگاہ کیا اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ ع...