کرگل: چیف ایگزیکٹیو کونسلر (سی ای سی) کرگل، ڈاکٹر جعفر آخوند، نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) لداخ، ڈاکٹر بی ڈی مشرا، کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت ڈائریکٹرز کو اپنی متعین شدہ جگہ پر رہ کر بایومیٹرک حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی برتنے کا موقع نہیں ملے گا اور وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں گے۔

تاہم، ڈاکٹر جعفر نے وضاحت کی کہ ڈائریکٹرز کو لداخ کے اندر دورے کرنے یا اجلاسوں میں شرکت سے منع نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ ان...