کرگل، 4 جون (وی ایل نیوزڈیسک):
امام خمینی میموریل ٹرسٹ (IKMT) کرگل کے زیرِ اہتمام آج حسینی پارک کرگل میں ایک عظیم الشان مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی چھتیسویں برسی اور پانچویں امام حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔


یہ پروقار تقریب علمی، فکری اور انقلابی روح سے معمور رہی، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مجلس کے مہمانانِ خصوصی ح...