کرگل، 6 فروری: بسیج امام کے زیر اہتمام جامع مسجد کرگل میں حضرت شہزادہ قاسم ابن حسن المجتبیٰ (ع) کی ولادت باسعادت اور دہہ فجر کی ششمین روز کی مناسبت سے ایک پُرجوش اور ولولہ انگیز جشن محفل منعقد ہوئی۔ اس روحانی و انقلابی محفل میں عاشقانِ انقلاب اسلامی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محفل کی صدارت مولانا صادق بلاغی (امام جمعہ و الجماعت، IKMT برانچ دراس) نے کی، جبکہ مقررین میں محمد حسین آپاتی اور ماسٹر احمد (جنرل سیکریٹری بسیج امام) شامل تھے۔ نشستِ دوم میں بسیج گروہ ثروت نے جوش و خروش سے بھرپور انق...