سماجوادی پارٹی نے بی جے پی کے دعوؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسے ہر طرف منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ لوگ اس سے بری طرح تنگ آچکے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے دعویٰ کیا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے کھوکھلے وعدوں سے عاجز آچکے ہیں، اسلئے وہ اس بار ’انڈیا‘ اتحاد کے حق میں ووٹنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اترپردیش میں عوام کی پہلی پسند سماجوادی پارٹی اور کانگریس اتحاد ہے۔ ہولی کے موقع پر وہ سیفئی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں...