ایجنسیز/ گلگت کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں عدم پیشی پر گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے ،عدالت نے خالد خورشید کے ضامنوں وزیرشاہ عالم اور نبی اللہ کو بھی گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
بدھ کو سینئر سول جج ،جوڈیشل مجسٹریٹ گلگت ہدایت علی نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر خالد خورشید پیش نہیں ہوئے ،خالدخورشید کی عدم پیشی پر عدالت نے گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خالد خورشید اور ان کے ضامنوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت...