ایجنسیز۔// قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میڈیکل کی سیٹوں میں کمی گلگت بلتستان کے طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔
مافیا سرکار اکیسویں صدی میں گلگت بلتستان کو پتھر کے زمانے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے سہولت کار ذاتی مراعات کی خاطر بھیگی بلی بن چکے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار گلگت بلتستان کی محرومیوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی زیادتیوں پر کٹھ پتلی صوبا...