وی ا یل مانیٹرنگ/ گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع استور کے سرحدی علاقے منی مرگ میں ڈمبہ باو نامی علاقے کے نزدیک پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اندوہناک حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر اس سرحدی علاقےسے شہید سپاہی عبدالقدیرکی میت سکردو پہنچانے کےلئے پرواز کر رہا تھا۔
ابتدائی معلوم...