ایجنسیز//فلسطینی علاقے غزہ میں زندگی گزارنا غیر ممکن ہو چکا ہے، یہ بات انسانی حقوق کے ایک عالمی مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یورپ اور بحریہ روم کے خطے میں سرگرم ایک انسانی حقوق کے مرکز یور میڈ رائٹس یا EMHRN نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پندرہ سال سے جاری غاصب صیہونی ٹولے کے محاصرے کے باعث غزہ میں زندگی غیر ممکن ہو چکی ہے۔
اس بین الاقوامی مرکز نے ’ پندرہ سالہ محاصرے کے بعد غزہ میں زندگی ناممکن ہو گئی ہے‘ عنوان کے تحت ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا...