کرگل //وی ایل نیوز/26فروری/پوری دنیا کے ساتھ ضلع کرگل میں بھی مولود کعبہ امام المتقین امیر المومنین حضرت علی ؑ کی جشن ولادت مذہبی جوش , عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ کی سب سے بڑی تقریب امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مصلی امام خمینی منجی گنڈ کرگل میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عاشان ولایت نے شرکت کی۔
آج 13 رجب المرجب بمطابق 26فروری 2021ء امام خمینی ٹاور حسینی پارک سے بسوں اور کاروں پر مشتمل ایک قافلہ صبح 10بجے مدح و منقبت مولا امیر کی گونج کے ساتھ روانہ ہوا جو منجی گنڈ ...