ایجنسیز// این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا،جگلوٹ اسکردو سڑک 30 اکتوبر کو مکمل ہوجائے گی جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے۔
این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو کی ویڈیو بھی شئیر کر دی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں 2019 اور 2021 کے مناظر دکھائے گئے،اس سے 2019 کا خوفناک اور 2021 میں سڑک پر کام کے بعد کا دلکش منظر بھی دکھایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے ک...