ایجنسیز#صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے ہنزہ علی آباد میں خواتین کی طرف سے صحت مند زندگی کے لئے تازہ اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں کیلئے قائم بازار کا افتتاح کردیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیت دیگر انتظامی آفیسران اور مقامی تجارت سے وابستہ خواتین بھی شریک تھیں۔
اس موقع پر خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر دلشاد بانو نے کہا کہ ہنزہ کی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا لواہا منوایا ہے مقامی خواتین باعزت روزگار کمانے کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں نہایت م...