ایجنسیز/وزیرصحت حاجی گلبرخان نے کہاہے کہ ملک بھرمیں کرونا کی بڑھتی ہوئی نئی لہرتشویشناک ہے۔ بڑھتی ہوئی کروناکی نئی لہرکے پیش نظر گلگت بلتستان میں ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد ناگزیز ہوگیاہے معمولی سی غفلت بڑے حادثے کاموجب بن سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ خالدخورشید نے تمام سرکاری ملازمین کوہدایات دی ہیں کہ وہ ایس اوپیزپرعمل درآمد کویقینی بنائیں ماسک پہن کرہی کروناکے پھیلائو کو روکا جاسکتاہے۔
کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کروناکی نئی لہرخوفناک اورتشویشناک ہے تاہم گلگت بلتستان اب...