کرگل، 2025: نومنتخب مرچنٹ ایسوسی ایشن کرگل کے عہدیداروں نے آج ضلع کرگل کے سب سے گنجان آباد سب ڈویڑن سانکو کا دورہ کیا اور وہاں کے دکانداروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سانکو کے تاجروں کے مسائل، مشکلات اور درپیش چیلنجز کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ مرچنٹ ایسوسی ایشن ہر وقت ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
سانکو کے دکانداروں نے مرچنٹ ایسوسی ایشن کرگل کے نئے صدر، چودھری محمد یاسین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ نہ صرف ضلع ہیڈکوارٹر بلکہ سانکو سب ڈویڑن جیسے دیگ...