وی ایل کرگل //ضلع کرگل کے تاریخ میں پہلی بار کسی شہری کو پدما شری ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔
زنسکار کے مانجی کہے جانے والے75سالہ مے مے چھولٹیم چھونجور نے یہ ایوارڈ حاصل کی ہے۔
زنسکار کے ستونگدے گاﺅں کے رہنے والے اس رضاکار نے سماجی کاموں کے علاوہ اکیلے ہی مئی 2014سے جون 2017تک شنکو لا درے کے آر پار رمجق گاﺅں سے کرگیق گاﺅں تک 38کلومیٹر لمبی سڑک اپنے ذاتی خرچہ پر بنایاتھا۔
جس کے لئے انہوں نے اپنے جائیداد کو بھیج کر 57لاکھ روپئے اکھٹے کئے تھے۔ان کی اس بے لوث خدمت کی قدرکرتے ہوئے حکومت ہند ن...