تمام امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کا موقع دیں ورنہ اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں،سموک کا یوٹی انتظامیہ سے اپیل
وی ایل نیوزڈیسک//
جہاں ایک طرف سٹاف سلیکشن کمیشن خطہ لداخ میں مختلف محکمہ جات میں بھرتی کے لئے یکم اگست سے تحریری امتحان منعقد کرنے کی تیاروں میں ہے ۔ وہیں دوسری جانب یوٹی لداخ کے تعلیم یافتہ جوانوں کا الزام ہے کہ ایس ایس سی محکمہ 10ہزر امیدواروں کے فارم کو بغیر اطلاع کے مسترد کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج سٹیوڈنٹ ایجوکیشنل مومنٹ کرگل (سموک) نے انقلاب منزل کرگل میں جمع ہوک...