روس اور یوکرین کے درمیان جنگ دوسرے روز بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے. اس درمیان اطلاعات ہیں کہ روسی جنگی طیاروں نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر جمعہ کی صبح سے دوبارہ بمباری کی ہے جبکہ روسی فوج کیف میں داخل ہو گئی ہے۔
نیٹو کی اشتعال انگیزی کے باعث شروع ہونے والی روس اور یوکرین کی جنگ دوسرے روز بھی جاری ہے. روس کے جنگی طیاروں اور میزائلوں نے یوکرین کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت کیف میں حساس مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کے صدر نے بھی کہا ہے کہ روس نے جمعہ کی صبح سے اپنے ...