ایرانی/ایجنسیز/ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو ایران کی مرکزی حج کمیٹی کے عہدیداروں سے اپنے خطاب میں فریضہ حج کی اہمیت کے ادراک کو بہت ہی اہم قرار دیا اور فرمایا کہ حج ایک عالمی اور تمدنی عبادت ہے جس کا مقصد امت اسلامیہ کی ترقی اور کفر و ظلم و سامراج اور بشری و غیر بشری بتوں کے مقابلے میں امت اسلامیہ کے اتحاد کو مضبوط اور مسلمانوں کے دلوں کو ایک دوسرے سے قریب کرنا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ حج ایک بین الاقوامی میقات اور عالمی وعدہ گاہ ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی ...