تحریر: ایس ایچ رضوی
کرگل سے زنسکار کو جوڑنے والی مرکزی شاہراہ، جسے یونین ٹیریٹری بننے سے پہلے ہی “نیشنل ہائی وے 301” کا درجہ دیا گیا تھا، آج بدقسمتی سے ایک ترقیاتی منصوبے کے بجائے انتظامی بدنظمی، سرکاری غفلت، ناقص منصوبہ بندی اور عوامی بے حسی کی علامت بن کر رہ گئی ہے۔
یہ شاہراہ نہ صرف لداخ کے دو اہم خطوں—کرگل اور زنسکار—کو آپس میں جوڑتی ہے، بلکہ یہ اقتصادی، دفاعی اور سیاحتی اعتبار سے بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اس کی تعمیر و توسیع کا عمل ایک قومی ہدف کے طور پر شروع ...