اس سال سفر بیت اللہ پر جانے والے عازمین کے لئے سرینگر انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے عنقریب پروازیں شروع ہورہی ہیں۔اس سلسلے میں لداخ کے عازمین رواں مہینے کی سولہ اور سترہ تاریخ کو سرینگرکے ہوائی اڈ ے سے پروازوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔درایں اثنا یوٹی لداخ کی حج کمیٹی کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق عازمین کو نئے مقررہ شدہ شڈول کے مطابق سرینگر سے روانہ ہونے کے لئے آمادہ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
انہیں بتایا گیاہے کہ سرینگر کے ہوائی اڈے سے لداخی عازمین حج کے لئے پہلی پرواز سولہ مئی کو جبکہ دوسری پرواز ست...