ایجنسیز// 7فروی// سرمائی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے ملک کے نامور کوہ پیماء محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے کے ٹو پر دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔
آپریشن میں پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں اور ہائی الٹیچیوٹ کوہ پیماوں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہاجسکی نگرانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفی بخاری سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذمہ داران کرتے رہے۔ مگر کہیں سے بھی لاپتہ ہونے والے کوہ ...