ایجنسیز/ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کے 20 طلبائ میں چائناپاکستان فرینڈ شپ ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ سکالرشپ تقسیم کردیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سکالرشپ دینے کا مقصد تعلیم و تحقیق کومزید فروغ دیناہے۔
سکالرشپ کے چیک تقسیم کے حوالے سے غذر کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر ایڈوکیٹ نذیر احمدتھے۔ ان کے ہمراہ جامعہ قراقرم کے مین کیمپس و سب کیمپس کے زمہ دارآفیسران نے بھی شرکت کی۔ جنہوںنے سکالرشپ کے اہل قرار پانے والے طلباءمی...