کرگل 27اپریل//سونہ مرگ سے ملی اطلاع کے مطابق سونہ مرگ میں سبزیوں سے لدے چارسو سے پانچ سو کے قریب ٹاٹا موبائیل گاڑیاں گذشتہ چار روز سے کرگل جانے کے انتظار میں ہےں ۔
ایک گاڑی ڈرائیور نے وائس آف لداخ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انکو گذشتہ چار دنوں سے سونہ مرگ میں پولیس نے روک رکھا ہے، وجہ پوچھے جانے پر بتایا کہ گاڑیوں کے وزن کرنے کے بعد روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔گاڑیوں کو سونہ مرگ روکے جانے کے بارے میں جب ہم نے ایڈیشنل ایس پی ریگزن سنڈوپ سے استفسار کرنے پر آفیسر موصوف نے بتایا کہ آج ٹریفک کی بار...