ایجنسیز/اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہاہے کہ مخلوط حکومت نے گلگت بلتستان کا دیوالیہ نکال لیا ہے۔ جس طرح وفاق میں 16 مہینے میں پاکستان کا جو حال ہوا آئندہ دوسالوں میں گلگت بلتستان کے ساتھ اس سے برا ہوگا۔
عوام اور سرکاری ملازمین اچھی خبر کو ترسیں گے وفاق کی چپقلش کے اثرات بھی گلگت بلتستان پہ پڑیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومتی پارٹیوں کے درمیان وفاق میں ٹھن گئی ہے اور گلگت بلتستان میں بھی درون خانہ ملاقاتیں چل رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حقوق جھولی میں گرنے والی...