ایجنسیز/اسرائیلی بربریت کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے سکردو میں ہڑتال کی گئی اور انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلتستان کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
سکردو میں ریلی جامع مسجد سکردو سے نماز جمعہ کے بعد برآمد ہوئی جو یاد گار چوک پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مسلمان کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءنے اسرائیلی بربریت کے خلاف شد...